Tuesday, November 7, 2017

#سرگودھا کے نواحی علاقے جوہر کالونی کی رہائشی 18 سالہ ثنای نے 5 ماہ میں 7 نوجوانوں کو بے وقوف بنایا. ان سے شادی کر کے انہیں لوٹنے کے بعد فرار ہوگئی. تاہم ثنا اب قانون کے شکنجے میں آکر میں ھے۔
پولیس کے مطابق دوشیزہ نے ایک گروپ بنا رکھا تھا جس میں اس کے جعلی ماں باپ، بھائی اور رشتہ دار شامل تھے، ثنا کے جھوٹے رشتے دار کنوارے لڑکوں کو شادی کا جھانسہ دے کر جہیز کی تیاری کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرتے تھے جب کہ لڑکی شادی کرنے کے بعد اپنے شوہروں کے گھروں کا قیمتی سامان چوری کرکے غائب ہوجاتی تھی۔
مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوسر باز گروہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی سے شادی کرنے اور لٹنے والے 2 نوجوانوں نے پولیس کو درخواست دی اور سیشن کورٹ میں اپنے اپنے نکاح نامے پیش کئے۔ پولیس نے ثنا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا. جہاں سے اسے جیل بھجوا دیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور لٹ جانے والے نوجوانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔


No comments:

Post a Comment